ابنا: القاعدہ کی ذیلی دہشت گرد تنظیم طالبان نے القاعدہ دہشت گرد تنظیم کے رہنما اسامہ بن لادن کی ہلاکت کی تصدیق نہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر اسامہ بن لادن ہلاک ہوگئے ہوں تو طالبان امریکہ اور پاکستان کے خلاف انتقامی کارروائی کرےگی۔احسان اللہ احسان نے فرانسیسی خبررساں ایجنسی کے ساتھ ٹیلیفون پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اگر وہ ( اسامہ بن لادن) شہید ہوگئے ہوں تو طالبان ان کی ہلاکت کے جواب میں پاکستان اور امریکہ پر حملے کرےگی احسان اللہ احسان نے پاکستان اور امریکہ کو دشمن قراردیتے ہوئے کہا کہ طالبان نے ابھی اسامہ بن لادن کی تصدیق نہیں کی ہے لیکن اگر وہ شہید ہوگئے ہوں تو شہادت بہت بڑی کامیابی ہے، لیکن مبصرین کا کہنا ہے کہ چھپنے اور روپوش رہ کر ہلاک ہونے سے شہادت نہیں ملتی ، اور پھر اسامہ تو خود امریکی تھا اس کو شہادت کیسے ملےگی جس نے افغانستان اور پاکستان میں ہزاروں بچوں کو یتیم اور عورتوں کو بیوہ بنایا اور خطے میں امریکہ کے آنے کے لئے راہیں ہموار کیں۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔/169
1 مئی 2011 - 19:30
News ID: 239584
طالبان نےالقاعدہ دہشت گرد تنظیم کے رہنما اسامہ بن لادن کی ہلاکت کی تصدیق نہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر اسامہ بن لادن ہلاک ہوگئے ہوں تو طالبان امریکہ اور پاکستان کے خلاف انتقامی کارروائی کرےگی۔